کھیل

فخرزمان کی سیریزمیں لگاتار دوسری سنچری

پہلی وکٹ کا نقصان 112 رنز کے اسکور پر اٹھانا پڑا جب امام الحق 57 رنز بنا کر مہاراج کا شکار بنے

سنچورین میں کھیلےجارہےتیسرے اورسیریزکےفیصلہ کن ون ڈے میں میزبان جنوبی افریقہ کےخلاف پاکستانی اوپنرزچھا گئے،فخرزمان نے سیریزمیں لگاتاردوسری سنچری اسکورکی،وہ 101 رنزبنا کرآؤٹ ہوئے۔ دونوں اوپنرزفخرزمان اورامام الحق نےٹیم کوایک اچھا آغازفراہم کیا ہےاورپہلی وکٹ کی شراکت میں 112 رن جوڑے۔ فخرزمان نےسیریزمیں لگاتاردوسری سنچری 99 گیندوں پر 3 چھکےاور 9 چوکوں کی مدد سےاسکورکی،یہ ان کےکیرئیرکی چھٹی سنچری ہے۔ پاکستان کومیچ میں پہلی وکٹ کا نقصان 112 رنزکے اسکورپراٹھانا پڑا جب امام الحق 57 رنزبنا کرمہاراج کا شکاربنے۔

دوسری وکٹ سنچری میکرفخرزمان کی تھی وہ 206 کےمجموعی اسکورپر 101 رنزبنا کرمہاراج کووکٹ دے بیٹھے۔ ٹیم کا اسکورجب 214 رنزہوا تومحمد رضوان 2 رنزبنا کرپویلین چلتےبنے۔ اس سےقبل جنوبی افریقہ نےپاکستان کےخلاف ٹاس جیت کرپہلےفیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان ٹیم میں فخرزمان،امام الحق،بابراعظم ،محمد رضوان،سرفرازاحمد کےعلاوہ محمد نواز،فہیم اشرف،حسن علی،شاہین شاہ آفریدی،عثمان قادراورحارث رؤف کوشامل کیا گیا ہے۔ پاکستان کی جانب سےلیگ اسپنرعثمان قادرآج اپنا ون ڈے ڈیبیوکررہےہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button