کھیل

فٹبال ہاؤس پرقبضےکےبعد پابندی ،سابق کپتان بول پڑے

سابق کپتان پاکستان فٹبال ٹیم عیسی خان کا کہنا ہےکہ فٹبال ہاؤس پرقبضےکےبعد پابندی تولگنا تھی

سابق کپتان پاکستان فٹبال ٹیم عیسی خان کا کہنا ہےکہ فٹبال ہاؤس پرقبضےکےبعد پابندی تولگنا تھی۔ انہوں نےکہا کہ چارسال سےجوہورہا ہے اس کا نقصان صرف فٹبالرزکوہورہا ہے، نارملائزیشن کمیٹی کا قصورہےکہ وہ الیکشن نہیں کراسکی۔ عیسیٰ خان نےکہا کہ دوسرے گروپ نے دفترپرقبضہ کرکےغلط کیا، دونوں فریق ٹیبل پربیٹھ کرمعاملےکا حل نکالیں۔ واضح رہےکہ فٹ بال کی عالمی باڈی فیفا نےپاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف) کی رکنیت معطل کردی۔ پاکستان کوپی ایف ایف معاملات میں بیرونی مداخلت پرمعطل کیا گیا، فیفا کی رکنیت پاکستان فٹبال فیڈریشن نارملائزیشن کمیٹی کو اختیارات کی واپسی تک معطل رہے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button