کھیل

جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں قومی کرکٹ ٹیم کی شاندار فتح، ورلڈ کپ سپر لیگ پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان کس پوزیشن پر آگیا؟ حیران کر دینے والی خبر آگئی

جنوبی افریقا کیخلاف جیت سے پاکستان انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی)ورلڈ کپ سپر لیگ پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر آگیا

جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں قومی کرکٹ ٹیم کی شاندار فتح، ورلڈ کپ سپر لیگ پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان کس پوزیشن پر آگیا؟ حیران کر دینے والی خبر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے سپر لیگ میں 6 میں سے 4 میچز جیت کر 40 پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔ انگلینڈ کی ٹیم کے بھی 40 پوائنٹس ہیں لیکن بہتر نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر وہ پہلی پوزیشن پر براجمان ہے۔ آسٹریلیا نے بھی آئی سی سی سپر لیگ میں 40 پوائنٹس حاصل کئے ہیں مگر نیٹ رن ریٹ پر وہ پاکستان سے پیچھے ہے۔ ورلڈ کپ سپر لیگ میں پاکستان کی اگلی سیریز انگلینڈ کے خلاف جولائی میں ہوگی۔ میزبان بھارت کے علاوہ سپر لیگ کی ٹاپ 7 ٹیمیں 2023 کے ورلڈ کپ میں براہ راست جگہ حاصل کریں گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button