کھیل

ڈی کوک کوقصوروارنہیں،فخرزمان کا اعتراف

کرکٹ ٹیم کے اوپنر فخر زمان کا متنازع رن آؤٹ پر کہنا ہے کہ میری غلطی تھی،ڈی کوک کوقصوروارنہیں ٹہھراتا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر فخر زمان کا متنازع رن آؤٹ پر کہنا ہے کہ میری غلطی تھی،ڈی کوک کوقصوروارنہیں ٹہھراتا، مجھے مڑ کے دیکھنا نہیں چاہیے تھا۔ فخر زمان نے ورچوئل پریس کانفرنس میں کہا کہ جنوبی افریقا کوان کے ہوم گراؤنڈ پر شکست دینا آسان نہیں، ٹیم نے بہت محنت کی ہے جس کا نتیجہ سب کے سامنے ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں کافی دنوں سے اچھی کارکردگی دکھانے کیلئے بے چین تھا، ٹی ٹوئنٹی کیلئے بھی پرا مید ہوں بڑی اننگز کھیلوں گا۔ فخر زمان نے کہا کہ بابراعظم میں لیڈرشپ کی صلاحیتیں بہت زیادہ ہیں ان کے ساتھ بیٹنگ کرکے سیکھنے کو ملا۔ قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر نے کہا کہ برے وقت میں جہاں تنقید ہوئی وہیں بہت سے لوگوں نے سپورٹ کیا،جو میری اننگزکوتُکا کہہ رہےہیں شاید میں ان کےمعیار پرپورا نہیں اتررہا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button