کھیل

پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کا پہلا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا

پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کے ارکان کے پہلے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ آگئی۔

زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ  سیریز کے لیے کھلاڑیوں کے پہلے کورونا ٹیسٹ منفی آگئے ہیں۔تمام کھلاڑیوں کے پہلے ٹیسٹ گذشتہ روز ان کے اپنے شہروں میں ہوئے۔زمبابوے سے ٹیسٹ سیریز کی تیاری کے کیمپ کے لیے تمام 17 کھلاڑی کل لاہور کے نجی ہوٹل میں رپورٹ کریں گے۔

ہوٹل پہنچنے کے بعد تمام کھلاڑیوں کا دوسرا کورونا ٹیسٹ کل ہوگا۔ دوسرے ٹیسٹ کی رپورٹس منفی آنے پر کھلاڑی ٹریننگ کا آغاز کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button