کھیل

قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا دورہ بنگلا دیش ملتوی

کورونا صورتحال بہترہونےپردونوں ممالک کےبورڈزباہمی مشاورت سےدورے کوری شیڈول کریں گے

کورونا وائرس کی صورتحال بہترہونے پردونوں ممالک کے کرکٹ بورڈزباہمی مشاورت سےدورے کوری شیڈول کریں گے۔ پی سی بی کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاؤکےسبب بنگلا دیش میں لاک ڈاؤن کی مدت میں اضافہ کردیا گیا ہے جس کے باعث قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا دورہ بنگلا دیش ملتوی ہوگیا ہے۔ پہلےلاک ڈاؤن کی مدت ایک ہفتے کے لیے تھی، پانچ اپریل کو لاک ڈاؤن کا ایک ہفتہ شروع ہوا اور  پاکستان انڈر 19 ٹیم کےدورے میں چھ روزکی تاخیربھی ہوئی۔

ابتدائی طور پرقومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کوایک چارروزہ او  50 اوورزپرمشتمل 5 میچزکھیلنےکےلیے 11 اپریل کوڈھاکا روانہ ہونا تھا۔ کورونا وائرس کےپھیلاؤ میں کمی نا آنے کی وجہ سے بنگلادیش کی حکومت نے ملک بھرمیں جاری لاک ڈاؤن کو مزید  بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، لہٰذا ٹور کو غیرمعینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردیا گیا ہے۔ پی سی کے مطابق دورے کی تیاریوں کی غرض سے لاہورمیں جاری قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ بھی فوری طورپرختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.