کھیل

پہلا ٹی 20 :پاکستان کو جیت کیلیے 189 رنزکا ہدف

حسن علی اور محمد نواز نے 2،2 جب کہ شاہین آفریدی اور حارث رؤف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی

: پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو جیت کے لیے 189 رنز کا ہدف دیا ہے۔  جوہانسبرگ میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کا ٹاس جنوبی افریقا کے کپتان کلاسن نے جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ میزبان ٹیم کی جانب سے جانے من ملان اور ایڈن مارکرم نے ٹیم کو جارحانہ آغاز فراہم کیا تاہم ملان 24 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے جس کے بعد وہان لوبے بیٹنگ کے لیے آئے لیکن صرف 4 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

مارکرم نے کپتان ہینرک کلاسن کے ساتھ ملکر پاکستانی بولرز کی خوب درگت بنائی مارکرم نے 30 اور کلاسن نے 24 گیندوں پر نصف سنچریاں اسکور کیں، وہ بالترتیب 51 اور 50 رنز پر پویلین واپس لوٹے۔ وان بلجوئن نے بھی جارحانہ کھیل پیش کیا وہ 24 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے جب کہ جارج لنڈے 6 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ اینڈلے فیفلکوایا اور سساندا مگالا 9،9 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

قومی ٹیم کی جانب سے حسن علی اور محمد نواز نے 2،2 جب کہ شاہین آفریدی اور حارث رؤف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ پاکستان کی پلیئنگ الیون میں شرجیل خان کو شامل نہیں کیا گیا۔ ان جگہ ان فارم فخرزمان کو پلینگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ٹور میں پاکستان نے ایک روزہ میچز میں جنوبی افریقا کو 28 رنز سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.