کھیل

کس عرب ملک نےپشاورزلمی چیلنج قبول کرلیا؟تہلکہ مچ گیا

زلمی کےمالک نےگزشتہ ہفتہ گفتگومیں اشارہ دیا تھا کہ وہ اپنی ٹیم کوایک دوستانہ میچ کیلئے سعودی عرب لےکرجا رہےہیں

کس عرب ملک نےپشاورزلمی چیلنج قبول کرلیا؟تہلکہ مچ گیا،رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کی قومی کرکٹ ٹیم نےپاکستان کرکٹ فرنچائزپشاورزلمی کا چیلنج قبول کرتےہوئےدوستانہ میچ کھیلنےکی دعوت دے دی۔  پاکستان کرکٹ کی معروف فرنچائزپشاورزلمی کےمالک نےگزشتہ ہفتہ گفتگومیں اشارہ دیا تھا کہ وہ اپنی ٹیم کوایک دوستانہ میچ کیلئے سعودی عرب لےکرجا رہےہیں،اس خبرکےسامنےآنےکےفوراً بعدعرب نیوزکوسعودی عرب کرکٹ ٹیم کا باضابطہ میڈیا پارٹنرمتنخب کرلیاگیا۔

جاوید آفریدی کی کامیاب فرنچائزکی نمائندگی ویسٹ انڈیزکےسابق کپتان ڈیرن سیمی،جنوبی افریقہ کےہاشم آملہ،پاکستان کےآل راونڈرشعیب ملک ،وہاب ریاض سمیت دنیا کےبہترین ٹیسٹ کھلاڑی کرچکےہیں ۔ جاوید آفریدی نےاپنےایک ٹویٹ میں لکھا کہ کرکٹ سعودی عرب کیلئے میری نیک تمنائیں ہیں ،سعودی عرب میں پشاورزلمی اورکےایس اے کےمقابلےکےبارے کیا خیال ہے ؟

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.