کھیل

دوسرا ٹی ٹوئنٹی‘ پاکستان کا جنوبی افریقہ کو جیت کے لئے 141 رنز کا ہدف

پاکستان ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی تھیں، فخرزمان اور حارث رؤف ڈراپ کیے گئے ہیں اور ان کی جگہ شرجیل خان اور محمد حسنین کو شامل کیا گیا

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے میزبان ٹیم جنوبی افریقا کو جیت کے لئے 141 رنزکا ہدف دے دیا ہے جبکہ کپتان بابر اعظم نے 50 رنز کی شاندار انگز کھیلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جوہانسبرگ میں کھیلے جارہے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ مہمان ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ پر 140 رنزبنائے۔ پاکستان کی جانب سے کپتان بابراعظم 50 اور محمد حفیظ 32 رنز بنا کر نمایاں رہے،حسن علی اور حیدر علی نے 12، 12 رنزبنائے۔ جنوبی افریقا کی جانب سے جارج لینڈا اور لیزا ڈولیمز نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں، تبریز شمسی اور سیسانڈا ماگالا نے ایک ایک کھلاڑی کوآٹ کیا۔ پاکستان ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی تھیں، فخرزمان اور حارث رؤف ڈراپ کیے گئے ہیں اور فخرزمان کی جگہ شرجیل خان اور حارث رؤف کی جگہ محمد حسنین کو شامل کیا گیا ہے۔ پاکستان ٹیم میں بابراعظم، محمد رضوان، شرجیل خان، محمد حفیظ، حیدرعلی، فہیم اشرف،حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، عثمان قادر، محمد حسنین اور محمد نواز شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.