کھیل

بابراعظم نےویرات کوہلی پوزیشن چھین لی،کس نمبرپرچلےگئے؟

تازہ ون ڈے رینکنگ کےمطابق بابراعظم نےویرات کوہلی کوپیچھےچھوڑتےہوئےنمبرون پوزیشن پرقبضہ جما لیا

بابراعظم نےویرات کوہلی پوزیشن چھین لی،کس نمبرپرچلےگئے؟،انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ون ڈے رینکنگ کےمطابق بابراعظم نےویرات کوہلی کوپیچھےچھوڑتےہوئےنمبرون پوزیشن پرقبضہ جما لیا۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کےکپتان ویرات کوہلی اکتوبر2017 سےآئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن پرتھے۔ جنوبی افریقہ کےخلاف ایک روزہ سیریزکےتین میچوں میں 228 رنزبنانےوالےبابراعظم نےسیریزکےدوران مجموعی طورپر 28 ریٹنگ پوائنٹس حاصل کیے۔ سیریزکےآغازسےقبل انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی درجہ بندی میں بھارت کےویرات کوہلی اورپاکستان کےبابراعظم کےدرمیان 20 ریٹنگ پوائنٹس کا فاصلہ تھا۔

میزبان ٹیم کے خلاف پہلےایک روزہ میچ میں 103 رنز کی عمدہ اننگز کھیلنے پر بابراعظم آئی سی سی ون ڈے انٹرنیشنل پلیئرز رینکنگ میں پہلے نمبر پر پہنچ گئے تھے تاہم سیریز کے دوسرے میچ میں 31 رنز بناکر آؤٹ ہونے کے باعث وہ پانچ پوائنٹس گنوانے کی وجہ سے دوبارہ دوسری پوزیشن پر پہنچ گئے۔ بابراعظم نے سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں ایک بار پھر شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 94 رنز بناکر مین آف دی میچ قرار پائے۔ میزبان ٹیم کے خلاف اس اننگز کی بدولت وہ ون ڈے انٹرنیشنل پلیئرز رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔

ون ڈے انٹرنیشنل رینکنگ میں پہلی پوزیشن پربراجمان بابراعظم کا ٹی ٹونٹی کی عالمی رینکنگ میں تیسرا اورٹیسٹ میں چھٹا نمبرہے۔ ان کے علاوہ صرف ویرات کوہلی دنیا کےوہ واحد بیٹسمین ہیں جوفی الحال ان تینوں فارمیٹ کی عالمی درجہ بندی کےمطابق ابتدائی چھ بیٹسمینوں کی فہرست میں شامل ہیں۔ تازہ ون ڈے رینکنگ میں بابر اعظم پہلی، ویرات کوہلی دوسری،  روہت شرما تیسری، روس ٹیلرچوتھی، ایرون فنچ پانچویں پوزیشن حاصل کرنےمیں کامیاب رہے۔ فہرست میں جونی بیراسٹوکا چھٹا، فخرزمان کا ساتواں،فاف ڈوپلیسی کا آٹھواں، ڈیوڈ وارنرکا نواں اورشائی ہوپ کا دسواں نمبرہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.