کھیل

عماد وسیم گراؤنڈ کے بعد اب سوشل میڈیا پربھی چھاگئے

آل راؤنڈرعماد وسیم کو آفیشل ٹوئٹراکاؤنٹ کودوملین یعنی 20 لاکھ صارفین نےفالوکرلیا ہے

قومی کرکٹ ٹیم کےآل راؤنڈ عماد وسیم گراؤنڈ کےبعد اب سوشل میڈیا پربھی چھاگئےہیں۔عماد وسیم کےسماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹوئٹر پرموجود تصدیق شدہ اکاؤنٹ پرفالوورزکی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے۔

عماد وسیم نے کونسا اعزاز اپنے نام کیا؟

آل راؤنڈر عماد وسیم کو آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ کو دو ملین یعنی 20 لاکھ صارفین نے فالو کرلیا ہے۔ ٹوئٹر فالوورز میں اضافے کے بعد عماد وسیم بھی سوشل میڈیا پر مقبول ترین قومی کرکٹرز کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ ماہ قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈ عماد وسیم کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

بیٹی کے نام کے حوالے سے عماد وسیم نے بتایا تھا کہ نومولود کا نام انہوں نے سیدہ عنایہ عماد رکھا ہے۔ یاد رہے کہ اگست2019 میں عماد وسیم پاکستانی نژاد برطانوی لڑکی ثانیہ اشفاق سے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ عماد وسیم کے نکاح کی تقریب اسلام آباد کی فیصل مسجد میں سادگی کے ساتھ انجام پائی تھی جس میں دولہا دلہن کے اہلخانہ اور قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.