کھیل

آئی سی سی کا بابراعظم اورمحمد یوسف کوخراجِ تحسین

ون ڈے رینکنگ سےبھارتی کرکٹرویرات کوہلی کی بادشاہت کا خاتمہ کرنےوالےبابراعظم موجود ہیں

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے 18 برس بعد پاکستانی کرکٹربابراعظم کی ون ڈے رینکنگ میں نمبرون پرآنےپرایک خوبصورت تصویرجاری کی ہے۔ تصویرمیں 2003  میں نمبرپوزیشن پرقبضہ جمانےوالےمحمد یوسف اورحال ہی میں آئی سی سی کی ون ڈے رینکنگ سےبھارتی کرکٹرویرات کوہلی کی بادشاہت کا خاتمہ کرنےوالےبابراعظم موجود ہیں۔

تصویرشیئرکرتےہوئےٹوئٹ میں بتایا گیا کہ آخری مرتبہ نمبرون بننےوالےاورحال ہی میں نمبرون بننےوالےایک دوسرے کواعزازسےنوازتے ہوئے۔ یاد رہےکہ قومی کرکٹ ٹیم کےکپتان بابراعظم آئی سی سی کی نمبرون پوزیشن پرپہنچنےوالےچوتھےپاکستانی بیٹسمین بن گئےہیں۔ بابر اعظم سےقبل یہ اعزازظہیرعباس،جاوید میانداد،محمد یوسف اپنےنام کرچکےہیں۔ 18 سال قبل محمد یوسف نےجنوبی افریقہ کےخلاف ہوم سیریزمیں 60 رنزبناکرآئی سی سی ون ڈے انٹرنیشنل رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.