کھیل

اولمپکس گیمزکوملتوی کردیں گے،جاپان کا اعلان

واضح رہے کہ2020میں ہونےوالے اولمپکس گیمزکاانعقاد کورونا کی وجہ سے ایک سال کے لیے ملتوی کردیا گیا تھا

جاپانی حکومت نےکہا ہےکہ اگرکورونا وائرس کےپھیلائو میں کمی نہیں آئی توہم بلا جھجھک رواں سال ہونےوالےاولمپکس گیمزکوملتوی کردیں گے۔ جاپان کے ٹی بی ایس ٹیلیویژن نیٹ ورک سے گفتگو میں حکم ران جماعت لبرل ڈیمو کریٹک پارٹی کے اہم لیڈر توشی ہیرو نکئی کا کہنا ہے کہ اولمپکس کے شروع ہونے میں سو دن سے بھی کم وقت رہ گیا ہے، لیکن اگر کورونا کی وبا اور نئے کیسز کی شرح میں اضافہ ہوا تو ہم پہلے سے التوا کا شکار اولمپکس کھیلوں کے انعقاد کو دوبارہ ملتوی کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ2020میں ہونےوالے اولمپکس گیمزکاانعقاد کورونا کی وجہ سے ایک سال کے لیے ملتوی کردیا گیا تھا۔ اولمپکس کے منتظمین اور حکام اس سال حفاظتی اقدامات کے ساتھ اولمپکس کے انعقاد پر مصر ہیں. اس بابت نکئی کا کہنا ہے کہ ہمیں اُس وقت کی صورت حال کو دیکھتے ہوئے ہی فیصلہ کرنا ہوگا اور اگر حالات نے اجازت نہیں دی تو پھر ہم بلا  تامل اولپکس گیمز کے انعقاد کی تاریخ میں اضافہ کردیں گے کیوں کہ اگر  اولمپکس سے انفیکشن کی شرح میں اضافہ ہوتا ہے تو پھر میں نہیں جانتا کہ اولمپکس کیا ہے؟

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.