کھیل

محمد رضوان نےناقابل یقین اعزازحاصل کرلیا

وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نےوزڈن کی جانب سے 2021 کےلیے’کرکٹرز آف دی ایئر‘ میں جگہ بنالی

وکٹ کیپربیٹسمین محمد رضوان نے وزڈن کی جانب سے 2021 کے لیے ’کرکٹرزآف دی ایئر‘ میں جگہ بنالی۔ محمد رضوان کوپچھلے سال انگلینڈ میں شان دارکارکردگی پروزڈن فائیو 2021 میں شامل کیا گیا ہے۔ محمدرضوان نےگزشتہ سال دورہ انگلینڈ میں شاندار وکٹ کیپنگ اور بیٹنگ کا مظاہرہ کیا تھا۔ انھوں نےانگلینڈ کے خلاف 3 ٹیسٹ میچزمیں 161 رنزبنائےاور 5 کیچزپکڑے تھے۔

پاکستانی اسٹارکودیگر 4 کھلاڑہوں،ڈوم سبلی،جیسن ہولڈر،زاک کرولی اورڈیرن اسٹیون کیساتھ شامل کیا گیا ہے۔آخری مرتبہ 2017 میں یونس خان اورمصباح الحق وزڈن کی فہرست میں شامل ہونےوالےآخری پاکستانی کھلاڑی تھے۔ اب محمد رضوان اس میں جگہ بنانےوالے 18یں پاکستانی کھلاڑی بن گئےہیں۔ دوسری جانب وزڈن نےانلگش آل راؤنڈربین اسٹوکس کولیڈنگ پلیئرآف دی ایئرقراردیا ہے۔ واضح رہےانگلش یا غیرملکی کھلاڑیوں کوانگلینڈ میں پیش کی جانےوالی کارکردگی کی بنیاد پروزڈن کرکٹ آف دی ایئرکی فہرست میں شامل کیا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.