کھیل

پاکستانی کوہ پیماؤں نے نئی تاریخ رقم کر دی

پاکستانی کوہ پیماؤں سر باز خان اور عبدالجوشی نے دنیا کی دسویں سب سے اونچی چوٹی اناپورنا سر کر کے تاریخ رقم کر دی۔

نیپال میں واقع دنیا کی دسویں بڑی چوٹی انا پورنا کی اونچائی 8091 میٹر ہے اور اسے پہلی بار کسی پاکستانی کوہ پیما نے سر کیا ہے۔الپائن کلب آف پاکستان نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ سرباز خان اور عبدالجوشی نے اناپورنا چوٹی سر کر لی ہے۔

چوٹی سر کرنے والے دونوں پاکستانی کوہ پیماؤں کا تعلق ہنزہ سے ہے۔

صدر ایگزیکٹو بورڈ،  الپائن کلب آف پاکستان نے دونو ں کوہ پیماؤں کو زبردست کامیابی پر مبارک باد بھی پیش کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.