کھیل

کاؤنٹی کرکٹ؛ محمد عباس کی ہیٹ ٹرک سمیت 6 وکٹیں

پاکستانی پیسر نےانگلش کرکٹ چیمپئن شپ میں ہیٹ ٹرک سمیت صرف 11رنزدے کر 6وکٹیں اڑا دیں

پاکستانی پیسرمحمد عباس نےانگلش کاؤنٹی کرکٹ چیمپئن شپ میں ہیٹ ٹرک سمیت صرف 11رنزدے کر 6وکٹیں اڑا دیں۔ مڈل سیکس کیخلاف ہیمپشائرکی نمائندگی کرتےہوئےمحمد عباس نےاپنےپہلےہی اوورمیں میکس ہولڈن کوکیچ کروانےکےبعد نک گبنزکوایل بی ڈبلیوکردیا،اگلے اوورکی پہلی گیند پرعباس نےاسٹیواسکمازی کوکیچ آؤٹ کرایا،دوسرا اوورمیڈن رہا،اپنےتیسرے اوورمیں محمد عباس نےپھر 2شکارکئے، تیسری گیند پررابی وائٹ اورپانچویں پرمارٹن اینڈرسن کوآؤٹ کیا،دونوں ایل بی ڈبلیوہوئے،اس وقت پاکستانی پیسرصرف 3رنزدے کر 5شکار کرچکےتھے۔ محمد عباس نے 8ویں اوورمیں ایک اوروکٹ لیتےہوئےہوئےسام روبسن کوکیچ بنوا دیا،ٹابی رولینڈ کی وکٹ ایبٹ کےحصےمیں آئی،اس کےبعد دیگربولرزنےباقی تینوں شکارکیے،مڈل سیکس کی پوری ٹیم صرف 79رنزپرڈھیرہوگئی،محمد عباس نے 11اوورزمیں 6میڈن کیےاور 11رنز دے کر 6شکارکیے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.