کھیل

بابراعظم مڈل آرڈرکی ناکامی پرپریشان،نئی منصوبہ بندی کا اعلان کردیا

بابراعظم نےکہا کہ جنوبی افریقہ کا دورہ شروع ہونےسےقبل ہرکھلاڑی کا عزم تھا کہ سوفیصد پرفارم کرنا ہے

بابراعظم مڈل آرڈرکی ناکامی پرپریشان،نئی منصوبہ بندی کا اعلان کردیا،جنوبی افریقہ سےسیریزمیں فتح کےبعد قومی ٹیم کےکپتان بابراعظم نےکہا کہ چوتھےٹی ٹوئنٹی میں دونوں سیٹ بیٹسمینوں کےایک ساتھ آؤٹ ہونےسےمڈل آرڈربیٹنگ دباؤکا شکارہوئی،فتح خوش آئند مگرہم مل بیٹھ کراپنی غلطیوں کا جائزہ لیں گے،سب کواعتماد دیں گے،کوشش ہوگی کہ غلطیوں کوآئندہ میچزمیں کم سےکم دہرائیں۔ انھوں نےکہا کہ ون ڈے سیریزکےبعد فخرزمان نےچوتھےاورفیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میں بھی شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کیا،ان کی فارم کا ٹیم کوبہت فائدہ پہنچ رہا ہے۔

بابراعظم نےکہا کہ جنوبی افریقہ کا دورہ شروع ہونےسےقبل ہرکھلاڑی کا عزم تھا کہ سوفیصد پرفارم کرنا ہے،جب ٹیم کا ایسا جذبہ ہوتو نتائج بھی مثبت ہی آتےہیں، قیادت کےساتھ بطورکھلاڑی میری کوشش تھی کہ پرفارمنس پاکستان کےکام آئے۔ انھوں نےکہا کہ سیریزکا جشن منانے کیلیےہمارے ساتھ سپورٹرزبھی اسٹیڈیم میں ہوتےتوزیادہ خوشی ہوتی لیکن کورونا کی وجہ سےحالات اس کی اجازت نہیں دے رہے،بہرحال انھوں نےسوشل میڈیا پربھی ہماری بڑی حوصلہ افزائی کی ہے،اس پرسب کا شکریہ ادا کرتےہیں۔

بابراعظم نےٓکہا کہ قرنطینہ اوردیگرمسائل کےباوجود جنوبی افریقہ کا دورہ خوشگواررہا،میزبان بورڈ نےبہترین سہولیات فراہم کیں، مہمان نوازی کیلیے ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ مین آف دی میچ فہیم اشرف نےکہا کہ فیلڈنگ کرتےہوئےبیٹسمینوں کےاسٹروکس دیکھتےہوئےمیں اپنی حکمت عملی بنا رہا تھا،اسی کا فائدہ اٹھاتےہوئےنہ صرف رنزروکے بلکہ وکٹیں حاصل کرنے میں بھی کامیاب رہا،مجھے ٹیم مینجمنٹ کا اعتماد حاصل ہے،اس لیےکسی بھی صورتحال میں دباؤمحسوس نہیں کرتا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.