کھیل

’بڑے ہوجاؤ ورنہ،شعیب اختر نےحیدرعلی کوخبردارکردیا

سابق فاسٹ بولرنےنوجوان بیٹسمین حیدرعلی کومشورہ دیا ہےکہ ’بڑے ہوجاؤاوراپنی ذمہ داری کوسمجھو

سابق پاکستانی سابق فاسٹ بولرشعیب اخترنےنوجوان بیٹسمین حیدرعلی کومشورہ دیا ہےکہ ’بڑے ہوجاؤاوراپنی ذمہ داری کوسمجھو‘۔ شعیب اخترنےکہا کہ کہ حیدرعلی بعض اوقات صورتحال کوسمجھ نہیں پاتے،ہمیشہ جارحانہ شاٹس کھیلنا ہی درست نہیں ہوتا بلکہ بعض اوقات آپ کوکھیل کےساتھ آگےبڑھنا پڑتا ہے، صورتحال کوسمجھداری سےسنبھالنااورکپتان کا کچھ بوجھ بانٹنا ضروری ہوتا ہے۔ انہوں نےحیدرعلی کو مشورہ دیا کہ آپ سنگل ڈبل لےکرحریف سائیڈ پردباؤ بڑھا سکتےہیں،صرف چھکےچوکےلگانے کی کوشش ہی سب کچھ نہیں ہے،گیند کوپش کرکے 2 رنزبناکربھی حریف فیلڈنگ کوپریشان کیا جاسکتا ہے،حیدرکوکھیل کےاس اندازکوبھی سیکھنےکی ضرورت ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.