کھیل

تھکاوٹ کا شکارشاہین آفریدی نےٹیم مینجمنٹ کو "ناں” کردی

پاکستانی ٹیم کےقریبی ذرائع نےبتایاکہ یہ تاثردرست نہیں کہ شاہین کوکوچزآرام  نہیں دینا چاہیے

شاہین بغیر آرام کے مسلسل اونچی پرواز کا شوقین ہے جب کہ جنوبی افریقہ سے سیریزمیں نوجوان پیسرکی غیرمتاثرکن کارکردگی کو نان اسٹاپ کرکٹ کےسبب تھکاوٹ کا نتیجہ قراردیا جا رہا ہے۔ جنوبی افریقہ سےسیریزکےتین ون ڈے انٹرنیشنل میچزمیں شاہین شاہ آفریدی نے 32.33 کی بھاری اوسط سےمحض 6 وکٹیں ہی لیں،ٹی 20 سیریزمیں توان کی کارکردگی مزید غیرمتاثرکن رہی اور 4 میچزمیں 44.33 کی ایوریج سےصرف 3پلیئرزکوہی آؤٹ کرسکے،کرکٹ کےحلقےان کی ایسی کارکردگی کا سبب مسلسل کرکٹ کھیلنےسےتھکاوٹ کا شکارہونے کوقرار دے رہےہیں۔

اس حوالے سےاستفسارپرپاکستانی ٹیم کےقریبی ذرائع نےبتایاکہ یہ تاثردرست نہیں کہ شاہین کوکوچزآرام  نہیں دینا چاہیے،گذشتہ چند ماہ میں درحقیقت ایک سےزائد بارانھیں پیشکش کی گئی مگرانھوں نےخود زوردے کرمیچزمیں حصہ لیا،وہ بغیروقفہ لیےپاکستان ٹیم کی نمائندگی کرنا چاہتےہیں،گذشتہ ہوم سیریزمیں چیف سلیکٹرمحمد وسیم نےبھی ان سےکہا تھا کہ وہ چند میچزمیں حصہ نہ لےکرآرام کرلیں۔

ذرائع نےمزید بتایا کہ زمبابوے سےسیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کوریسٹ کرانا یقینی ہے،رواں سال ورلڈکپ بھی ہونا ہے،کوچزیہ نہیں چاہتے کہ پیسرمسلسل کھیل کرفٹنس مسائل کا شکارہوجائیں،بولنگ کوچ وقاریونس نےبھی گذشتہ روزورچوئل میڈیا کانفرنس میں ٹی ٹوئنٹی سیریزمیں نئےبولرزکوآزمانےکا عندیہ دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.