کھیل

کورونا ٹیسٹ کلئیر،قومی ٹیم کل سے ٹریننگ کرے گی

پاکستان ٹیم کل سے ہرارے میں ٹریننگ کا آغاز کر رہی ہے، قومی ٹیم کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کلیئر آگئے ہیں

پاکستان ٹیم کل سے ہرارے میں ٹریننگ کا آغاز کر رہی ہے، قومی ٹیم کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کلیئر آگئے ہیں۔ ٹیم پاکستان نے ساؤتھ افریقا کے کامیاب دورے کے بعد اب زمبابوے میں ڈیرے ڈال لیے ہیں۔ کورونا وائرس کا ٹیسٹ کلیئر آنے کے بعد کل سے گرین کیپ ہرارے میں ٹریننگ پروگرام شروع کر رہی ہے۔ گرین شرٹس کل جوہانسبرگ سے ہرارے پہنچی تھی جہاں اسکواڈ کے کوویڈ 19 کی ٹیسٹنگ ہوئی، جو نیگیٹو آئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے میڈیا مینجرکےمطابق اسکواڈ کی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کلئیر آئی ہے،اس طرح اب اسکواڈ پیرسے زمبابوے کے وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجےٹریننگ کا آغازکرے گا۔ پاکستان اورزمبابوے کی ٹیموں کے درمیان 3 ٹی 20 میچز 21،23 اور25 اپریل کو کھیلے جائیں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیری کا آغاز 29 اپریل سے ہوگا۔ اس سے قبل پاکستان ٹیم نے ساوتھ افریقہ میں ون ڈے سیریزدوایک اورٹی ٹونٹی سیریزتین ایک سے اپنے نام کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.