کھیل

عبدالقادر اپنے بیٹے عثمان قادر کے لئے اہم کیوں ؟

قومی کرکٹ ٹیم کےلیگ اسپنرعثمان قادرنےکہا ہےکہ میرے عزیزوالد آپ میرے اسٹارہیں

عبدالقادراپنےبیٹےعثمان قادرکےلئےاہم کیوں ؟رپورٹ کےمطابق قومی کرکٹ ٹیم کےلیگ اسپنرعثمان قادرنےکہا ہےکہ میرے عزیزوالد آپ میرے اسٹارہیں۔ میں آپ سے بہت محبت کرتا اورآپ کویاد کرتا ہوں۔ سماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹوئٹرپرعثمان کا کہنا تھا کہ میں نےکبھی نہیں سوچا تھا کہ ایک ایسا بھی دن آئےگا کہ میں آپ کوکبھی بھی دیکھ نہیں پاؤں گا۔ اپنےپیغام میں کرکٹ ٹیم کےلیگ اسپنرکا مزید کہنا تھا کہ آپ ہمیشہ میرے دل میں رہیں گے،آپ کوبہت شدت سےیاد کررہا ہوں۔

ٹوئٹرپیغام میں عثمان قادرنےاپنےوالد کےساتھ لی گئی یادگارتصویربھی شیئرکی ہے۔ واضح رہےکہ عثمان قادرسابق کرکٹرعبدالقادرکے صاحبزادے ہیں، 2019 میں سابق ٹیسٹ کرکٹرعبدالقادر 63 سال کی عمرمیں لاہورمیں انتقال کرگئےتھے۔ عبد القادر 15 ستمبر 1955 کو لاہورمیں پیدا ہوئے، 67 ٹیسٹ اور 104 ایک روزہ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی اوربالترتیب 236 اور 132 وکٹیں حاصل کیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.