کھیل

بولرمحمد عباس نےملک کے لئےکچھ بڑا کرنےکی ٹھان لی

کرکٹ ٹیم سےنظراندازکیےجانےوالےفاسٹ بولرمحمد عباس نےکاؤنٹی کرکٹ میں شانداربولنگ کی

بولرمحمد عباس نےملک کے لئےکچھ بڑا کرنےکی ٹھان لی،کھوج نیوزکے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم سےنظراندازکیےجانےوالےفاسٹ بولرمحمد عباس نےکاؤنٹی کرکٹ میں شانداربولنگ کی ہے۔ کرکٹرمحمد عباس نے ہیمپشائرکی جانب سےمڈل سیکس کےخلاف میچ میں 9 وکٹیں حاصل کیں،انہوں نےپہلی اننگزمیں ہیٹ ٹرک سمیت چھ وکٹیں لیں محمد عباس کی بولنگ کی بدولت ہیمپشائرنے 249رنزسےکامیابی حاصل کی۔ محمد عباس کا کہنا ہےکہ کاؤنٹی کرکٹ میں سیزن کا آغازاچھا ہوا ہے خوشی ہےکہ پہلےدومیچزمیں کامیابی ملی ہے،میری کوشش یہی ہےکہ کاؤنٹی کرکٹ کھیل کررِدھم حاصل کروں۔

انہوں نےکہا کہ لمبی بولنگ کرکےاپنا اعتماد بحال کرنا چاہتا ہوں اعتماد اورردھم کےساتھ ایک بارپھرملک کےلیےکچھ کرنا چاہتا ہوں۔ محمد عباس نےکہا کہ میں اپنےورک لوڈ کوبھی سیٹ کررہا ہوں ٹارگٹ یہی ہےکہ ٹیم میں واپس آنا ہےجب بھی موقع دیا گیا توملک کےلیےکھیلنا چاہوں گا۔ انہوں نےبتایا کہ پہلےمیچ میں لیسٹرشائرمیں بہت سردی تھی کنڈیشنزکی وجہ سےمشکل ہوئی جبکہ ساؤتھمپٹن میں کنڈیشنزاچھی تھیں جس کا بھرپورفائدہ اٹھایا،ریورس سوئنگ کےلیےزورلگانا پڑتا ہےاس سےردھم میں آنےکا موقع مل رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.