کھیل

بابراعظم ،وکٹ کیپرمحمد رضوان پرکیوں فدا ہیں؟

بابراعظم نےنائب کپتان محمد رضوان کووزڈن کےسال کے 5 بہترین کھلاڑیوں میں شامل ہونےپرمبارکباد دی

بابراعظم ،وکٹ کیپرمحمد رضوان پرکیوں فدا ہیں؟قومی کرکٹ ٹیم کےکپتان بابراعظم نےنائب کپتان محمد رضوان کووزڈن کےسال کے 5 بہترین کھلاڑیوں میں شامل ہونےپرمبارکباد دی ہے۔ کرکٹربابراعظم نےمحمد رضوان کی ایک تصویرشیئرکرتےہوئےلکھا کہ پاکستان کےلیےایک اورمعتبراعزازحاصل کرنےپرآپ کوبہت مبارک ہو۔ انہوں نےیہ بھی لکھا کہ ہم سب کوآپ پربہت فخرہے۔ واضح رہےکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کےنائب کپتان محمد رضوان کووزڈن نےسال کے 5 بہترین کھلاڑیوں میں شامل کرلیا ہے۔

محمد رضوان کوپچھلےسال انگلینڈ میں وکٹ کیپنگ اوربیٹنگ میں شاندارکارکردگی دکھانےپریہ اعزازدیا گیا۔ محمد رضوان کےعلاوہ دیگر 4 بہترین کھلاڑیوں میں انگلینڈ کےجیک کرالی،ڈان سبلی،ڈیرن اسٹیون شامل ہیں،ویسٹ انڈیزکےجیسن ہولڈربھی سال کےبہترین 5 کھلاڑیوں میں شامل کیےگئےہیں۔ سال کےلیڈنگ کرکٹرکا اعزازانگلینڈ کےبین اسٹوکس کودیاگیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.