کھیل

ویرات کوہلی کرکٹ کےلیجنڈ؟علیم ڈار نےمعاملہ صاف کردیا

علیم ڈارنےتصویرکےکیپشن میں ویرات کوہلی سےمخاطب ہوتےہوئےلکھا کہ ’کرکٹ کی دُنیا کےلیجنڈ کےساتھ۔

پاکستان کےعالمی شہرت یافتہ امپائرعلیم ڈارنےبھارتی ٹیم کے کپتان اورون ڈے کرکٹ کےدوسرے مایہ نازبلےبازویرات کوہلی کودُنیائے کرکٹ کا لیجنڈ قراردے دیا۔ امپائعلیم ڈارنےاپنےآفیشل ٹوئٹراکاؤنٹ پربھارتی کرکٹ ٹیم کےکپتان ویرات کوہلی کےہمراہ اپنی سیلفی شیئرکی ہے۔ ٹوئٹرپرشیئرکی گئی سیلفی میں ویرات کوہلی اورامپائرعلیم ڈارکافی خوش نظرآرہےہیں۔

علیم ڈارنےتصویرکےکیپشن میں ویرات کوہلی سےمخاطب ہوتےہوئےلکھا کہ ’کرکٹ کی دُنیا کےلیجنڈ کےساتھ۔‘ امپائرعلیم ڈارکےاس ٹوئٹ پر پاکستان اوربھارت کےٹوئٹرصارفین کی جانب سےمثبت ردعمل دیےجارہےہیں۔ ایک صارف نےلکھا کہ ’لیجنڈری کرکٹراورلیجنڈری امپائر۔

مادھو پٹیل نامی صارف نےکہا کہ ’ایک فریم میں دوبہترین شخصیت۔‘ واضح رہےکہ حال ہی میں کپتان بابراعظم نےویرات کوہلی کوپیچھے چھوڑتےہوئےنمبرون پوزیشن پرقبضہ جما لیا ہے۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کےکپتان ویرات کوہلی اکتوبر2017 سےآئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن پرتھے۔آئی سی سی نےگزشتہ دنوں ہی کھلاڑیوں کی نئی ون ڈے رینکنگ جاری کی جس کےمطابق بیٹنگ فہرست میں پاکستانی کپتان بابراعظم کا پہلا نمبرجبکہ ویرات کوہلی دوسرے نمبرپرچلےگئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.