کھیل

جنوبی افریقا کےکرکٹرکواسلام قبول کرنےکے لئےکس نےقائل کیا؟

تبریزشمسی کی اہلیہ نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ ’میں آپ دونوں کو دائرہ اسلام میں دیکھ کر بہت خوش ہوئی ہوں

جنوبی افریقا کےکرکٹرکواسلام قبول کرنےکے لئےکس نےقائل کیا؟جنوبی افریقا کے اسپینر بورون فورچین نے اسلام قبول کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی افریقی کرکٹر بورون فورچین اور اُن کی اہلیہ نے رمضان کے اس مبارک مہینے میں گزشتہ رات کلمہ شہادت پڑھ کر اسلام قبول کیا۔ اسلام قبول کرنے کے بعد جنوبی افریقی کھلاڑی بورون فورچین کا نام ’عماد‘ رکھ دیا گیا ہے اور اس بات کی تصدیق کھلاڑی کی اہلیہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کی ہے۔

جنوبی افریقا کے کھلاڑی بورون فورچین نے اسلام قبول کرلیا

اس حوالے سے بورون فورچین نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مختلف اسٹوریز شیئر کیں جن میں اُن کے ساتھ کرکٹر تبریز شمسی اور اُن کی اہلیہ نے اُنہیں دائرہ اسلام میں داخل ہونے پر مبارکباد پیش کی۔

جنوبی افریقا کے کھلاڑی بورون فورچین نے اسلام قبول کرلیا

جنوبی افریقی کرکٹر تبریز شمسی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں نو مسلم کھلاڑی بورون فورچین اور اُن کی اہلیہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اُنہیں دائرہ اسلام میں داخل ہونے پر مبارکباد پیش کی۔ دوسری جانب تبریزشمسی کی اہلیہ نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ ’میں آپ دونوں کو دائرہ اسلام میں دیکھ کر بہت خوش ہوئی ہوں۔‘

جنوبی افریقا کے کھلاڑی بورون فورچین نے اسلام قبول کرلیا

اُنہوں نے لکھا کہ ’میری دُعا ہے کہ آپ دونوں ہمیشہ خوش رہیں۔‘ جنوبی افریقی کرکٹر بورون فورچین کی جانب سے اسلام قبول کرنے پر سوشل میڈیا پر صارفین کی بڑی تعداد اُنہیں مبارکباد پیش کررہی ہے۔ واضح رہے کہ بورون فورچین نے سال 2020 میں بھارت کے خلاف کھیلے گئے ون ڈے میچ میں اپنا ڈیبیو کیا تھا جبکہ اُنہوں سال 2019 میں ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں اپنا ڈیبیو کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.