کھیل

بابراعظم کےہاتھوںکوہلی کوایک اورمحاذ پرشکست

بابراعظم نےٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلزمیں تیزترین 2000 رنزمکمل کرکےایک اورریکارڈ اپنےنام کیا ہے

قومی کرکٹ ٹیم کےکپتان بابراعظم کےہاتھوں بھارٹی ٹیم کےکپتان ویرات کوہلی کوایک اورمحاذ پرشکست کا سامنا کرنا پڑگیا،رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کےکپتان بابراعظم نےبھارت کےویراٹ کوہلی کوپیچھےچھوڑتےہوئےٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں تیزترین 2000 رنزمکمل کرلئےہیں۔ بابراعظم ون ڈے رینکنگ میں ویراٹ کوہلی کوپیچھے چھوڑنےکےبعد رُکےنہیں اورآج انہوں نےایک اورمیدان میں کوہلی کو پیچھےچھوڑدیا ہے۔ گرین شرٹس کےکپتان بابراعظم نےٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلزمیں تیزترین 2000 رنزمکمل کرکےایک اورریکارڈ اپنےنام کیا ہے۔

بابراعظم نےکیریئرکی 52 ویں اننگزمیں دوہزاررنزکا سنگ میل عبورکیا ،اس سےقبل یہ ریکارڈ کوہلی کےپاس تھا جنہوں نے 56 اننگزمیں تیزترین دوہزارٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رنزبنائےتھے۔ بابراعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلزمیں 2 ہزاررنزبنانےوالےتیسرے پاکستانی کرکٹرہیں ان سے پہلےمحمد حفیظ اورشعیب ملک بھی 2 ہزارٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلزرنزبناچکےہیں جبکہ مجموعی طورپربابراعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلزمیں 2ہزار رنزبنانےوالےدنیا کےگیارہویں بیٹسمین ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.