کھیل

پاکستان کمزورٹیم کوبڑا ہدف دینےمیں ناکام،کتنا اسکوربنایا؟

پاکستان نےزمبابوے کوتیسرے اورفیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں جیت کیلئے 164 رنزکا ہدف دیا ہے

پاکستان کمزورٹیم کوبڑا ہدف دینےمیں ناکام،کتنا اسکوربنایا؟،پاکستان نےزمبابوے کوتیسرے اورفیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں جیت کیلئے 164 رنزکا ہدف دیا ہے۔ گرین شرٹس نےمقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹ کےنقصان پر 163 رنزاسکورکیے،محمد رضوان نے 89  ناٹ آؤٹ اوربابراعظم نے 52 رنزبنائے۔ شرجیل خان 18 اورفخر زمان بغیرکوئی رن بنائےآؤٹ ہوئے۔ زمبابوے کی جانب سےجونگ وے نے 3 وکٹ حاصل کیے۔ اس سےقبل میچ میں پاکستان نےٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

گرین شرٹس کی جانب سےشرجیل خان اورمحمد رضوان نےاننگ کا آغازکیا توپہلی وکٹ 35 کےاسکورپرگری جب شرجیل خان 18 رنزبنا کرآؤٹ ہوگئے۔ اس کےبعد کپتان بابراعظم اورمحمد رضوان نے 126 رنزکی شراکت قائم کی، بابراننگ کےآخری اوورمیں 52 رنزبنا کرآؤٹ ہوئے، ان کےبعد آنےوالےفخرزمان کوئی رن نہ بنا سکے ۔ قومی ٹیم کی پلیئنگ الیون میں سرفرازاحمد،شرجیل خان اورحسن علی کوشامل کیا گیا ہےجبکہ باقی کھلاڑیوں میں بابراعظم،محمد حفیظ،محمد رضوان،فخرزمان،فہیم اشرف،محمد حسنین،حارث رؤف اورعثمان قادرشامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.