کھیل

وکٹ کیپربلے بازمحمد رضوان کی کارکردگی رپورٹ منظرعام آگئی

محمد رضوان کی ٹی 20 میں آخری 11 اننگزکا جائزہ لیا جائےتو انہوں نے 7 مرتبہ 50 یا اس سےزائد اسکورکیے

وکٹ کیپربلے بازمحمد رضوان کی کارکردگی رپورٹ منظرعام آگئی،رپورٹ کے مطابق وکٹ کیپربیٹسمین محمد رضوان زمبابوے کےخلاف جیت میں اہم کرداررہے،انہیں شاندارپرفارمنس پرمین آف دی سیریزبھی قراردیا گیا۔ محمد رضوان زمبابوبےکےخلاف 3 ٹی 20 میچوں کی سیریزمیں 2 بارناٹ آؤٹ لوٹے،انہوں نےپہلےمیچ میں 82 اورتیسرے میچ میں 91 رنزکی اننگزکھیلی۔ دوسرے میچ میں وہ 13رنزبنا کرآوٹ ہوئےتوٹیم میں بابراعظم کے 41 اوردانش عزیزکے 22 رنزکےسوا کوئی خاطرخواہ پرفارمنس نہیں دے سکا،یوں ٹیم 119 رنزکےہدف کےتعاقب میں 99 رنزپرڈھیرہوگئی،اس شکست سےٹیم کےکپتان بھی مایوس ہوگئے۔

محمد رضوان کی ٹی 20 میں آخری 11 اننگزکا جائزہ لیا جائےتو انہوں نے 7 مرتبہ 50 یا اس سےزائد اسکورکیے،جن میں ایک ناقابلِ شکست سنچری (104رنز) بھی شامل ہے،جوانہوں نےجنوبی افریقا کےخلاف لاہورمیں اسکورکی۔ پاکستانی اوپنرنےزمبابوے کےخلاف 3 ٹی 20 میچزکی سیریزکےدوران 186 رنزبنائے،دونصف سنچریاں اسکورکی اورٹیم کوفتح سےہمکنارکرنےمیں نمایاں کردارادا کیا۔ جنوبی افریقی سرزمین پر 4 ٹی 20 میچزمیں 2 میچزمیں انہوں نے 2 ناقابل شکست رہتےہوئےنصف سنچریاں (73 اور 74 رنز) اسکورکیں جبکہ دومیں وہ صفرپرپویلین لوٹ گئےتھے۔

اس سےقبل جنوبی افریقی ٹیم کےخلاف لاہورمیں کھیلی گئی ہوم سیریزکےد وران محمد رضوان نےخوب بیٹنگ کےجوہردکھائے ۔ انہوں نے پہلےہی میچ میں 104رنزناٹ آوٹ کی اننگزکھیلی، دوسرے میچ میں 51 رنزبنا کرآوٹ ہوئےجبکہ تیسرے میچ میں 42 رنزبنانےمیں کامیاب رہے۔ محمد رضوان نےلاہورمیں شاندارکارکردگی سےقبل نیوزی لینڈ کےخلاف سیریزکےآخری ٹی 20 میچ میں 89 رنزکی اننگزکھیلی تھی۔ محمد رضوان کےٹی 20 کیریئرپرایک نظ ڈالی جائےتو 36 میچوں کی 28 اننگزمیں 1 سنچری اور 6 نصف سنچریوں کی مدد سے وہ 843نزبنانے میں کامیاب رہے ہیں۔

وہ 3 بارصفرپر آوٹ ہوئے جبکہ ایک بار بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ آئے، انہوں نے بیٹنگ کے دوران 78 چوکے اور 23 چھکے لگائے۔ انہوں نے ٹی 20 کے 843 رنز میں سے جنوبی افریقا کے خلاف 373، زمبابوبے کے خلاف 241 اور نیوزی لینڈ کے مقابل 132رنز بنائے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.