کھیل

کورونا نے بھارتی کرکٹ لیگ کی دھجیاں اُڑا کر رکھ دیں

رپورٹس کےمطابق بھارت میں جاری آئی پی ایل کےدوران کچھ کھلاڑیوں کےکورونا ٹیسٹ مثبت آئےہیں

کورونا نے بھارتی کرکٹ لیگ کی دھجیاں اُڑا کر رکھ دیں، میڈیا رپورٹس کےمطابق بھارت میں جاری آئی پی ایل کےدوران کچھ کھلاڑیوں کےکورونا ٹیسٹ مثبت آئےہیں لیکن انتظامیہ ان کےنام ظاہر کرنے سےگریزکررہی ہے۔ کوورنا سےبگڑتی صورتحال کےسبب بھارتی اخبارات نےبھی آئی پی ایل کی کوریج کرنےسےانکارکردیا ہے۔ بھارتی اخبارات نےآئی پی ایل کوریج معطل کرنا شروع کردی ہےاوراپنے ایڈیٹوریل میں لکھا ہےکہ زندگی اورموت کی جنگ کےدوران کمرشل ازم کواہمیت دی جارہی ہے،اخبارات نےلکھا ہےکہ کورونا کی تباہی کی طرف توجہ دلانےکیلئےآئی پی ایل کا بائیکاٹ کررہےہیں۔ سوشل میڈیا پربھی آئی پی ایل کوبند کرنےکی مہم تیزہوگئی ہےلیکن منتظمین کےساتھ ساتھ غیرملکی کرکٹرزپیسےکی کشش میں ٹورنامنٹ کھیلنےکےلئےبھارت میں موجود ہیں۔ ان میں انگلینڈ، آسٹریلیا اورنیوزی لینڈ کےکھلاڑی شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.