کھیل

بھارت میں کورونا کی تباہی،غیرملکی کھلاڑی نے شاندارقدم اُٹھا لیا

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کےفاسٹ بولرپیٹ کمنزنےبھارت میں کورونا مریضوں کیلئے 50 ہزارڈالرکی رقم عطیہ کی

بھارت میں کورونا کی تباہی،غیرملکی کھلاڑی نے شاندارقدم اُٹھا لیا،آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کےفاسٹ بولرپیٹ کمنزنےبھارت میں کورونا مریضوں کیلئےآکسیجن کی کمی کوپورا کرنےکیلئے 50 ہزارڈالرکی رقم عطیہ کی ہے۔ انہوں نےسوشل میڈیا پرجاری پیغام میں بتایا کہ اس مشکل وقت میں بھارت اوربھارتی عوام سےانہیں دلی ہمدردی ہے،ایسےمیں وہ ان کیلئےکچھ کرنا چاہتےہیں۔ آسٹریلوی کرکٹرنےبتایا کہ انہوں نے 50 ہزارڈالرکی رقم آکسیجن سپلائی کوپورا کرنےکیلئےپرائم منسٹرفنڈ میں عطیہ کی ہے۔

انہوں نےدیگر کھلاڑیوں کوبھی بھارت کےاس مشکل وقت میں ساتھ دینےاورمدد کرنےکی اپیل کی۔ واضح رہےکہ بھارت میں کورونا کی وبا بےقابوہوگئی ہے،بھارت میں اب تک ہلاک ہونےوالےافراد کی تعداد ایک لاکھ 95 ہزارسے زائد ہوگئی۔ دارالحکومت دلی میں لاک ڈاؤن میں ایک ہفتےکی توسیع کردی گئی ہےجبکہ بنگلہ دیش نےآج سےبھارت کےساتھ اپنی سرحد بند کرنےکا اعلان کردیا۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.