کھیل

فاسٹ بولر وہاب ریاض "اچھے بچوں ” کی لسٹ سے آؤٹ

وہاب ریاض نےانکشاف کیا ہےکہ وہ صرف ایک سیریزکی بنیاد پرقومی ٹیم سےباہرنکالےجانےکےطریقہ کارسےمایوس تھے

فاسٹ بولر وہاب ریاض "اچھے بچوں ” کی لسٹ سے آؤٹ کردیا گیا؟اس سوال کا جواب انھوں نے خود ہی دے دیا ، وہاب ریاض نےانکشاف کیا ہےکہ وہ صرف ایک سیریزکی بنیاد پرقومی ٹیم سےباہرنکالےجانےکےطریقہ کارسےمایوس تھے۔ 35 سالہ وہاب ریاض نےایک انٹرویو میں کہا کہ وہ سلیکٹرز کی پسندیدہ فہرست میں شامل نہیں ہوسکتےہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرآپ مجھ سےایمانداری سے پوچھتے ہیں تو میں نیوزی لینڈ کے خلاف صرف ایک ہی بری سیریز کے بعد ڈراپ ہونے پرمایوس ہوا ،میں زمبابوے کےخلاف ،انگلینڈ میں اور اس سے پہلے بھی ہوم سیریزمیں ٹاپ پرفارمرتھا۔

وہاب نے اس بات پر زور دیا کہ باؤلنگ اٹیک تشکیل دیتے وقت تجربے اور نوجوان خون کا امتزاج ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر آپ پاکستان کے موجودہ بائولنگ اٹیک پر نظر ڈالیں تو اس میں تجربے کی کمی ہے تاہم میں اور محمد عامر تجربہ کار ہیں اور پرفارمنس دکھا چکے ہیں۔

وہاب ریاض نے کہا کہ ہمیں کسی پر اپنی افادیت ثابت کرنے کی ضرورت نہیں ہے ، یہ سلیکٹرز پر منحصر ہے کہ وہ ہمیں شامل کرنا چاہتے ہیں یا نہیں۔ وہاب ریاض نے انکشاف کیا کہ چیف سلیکٹر محمد وسیم کے ذریعہ بتایا جارہا ہے کہ میری باؤلنگ فارم اچھی نہیں ہے، میں اس پر کام کر رہا ہوں اور آپ کو بہتری نظر آئے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.