کھیل

ملک میں کورونا وائرس کی خونریزیاں، سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے پاکستان سپر لیگ کے متعلق ناقابل یقین خدشہ ظاہر کر دیا، شائقین کرکٹ میں ہلچل مچ گئی

پاکستان میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بالر شعیب اختر نے ملک میں کرفیو لگانے کا مطالبہ کردیا

ملک میں کورونا وائرس کی خونریزیاں، سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے پاکستان سپر لیگ کے متعلق ناقابل یقین خدشہ ظاہر کر دیا، شائقین کرکٹ میں ہلچل مچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق شعیب اختر کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں 10 سے 15 دن کے لیے کرفیو لگا دیں، ہمیں عید کی شاپنگ نہیں کرنی، جو صدقہ اور زکو لوگوں میں جمع کروا دیں گے، نئے کپڑے نہ پہنیں کوئی بات نہیں، زندگی بہت عزیز ہے،عوام اپنے خیال رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان سے مطالبہ ہے کہ عوام ماسک نہیں پہنتی اور نہ ہی ایس او پیز پر عمل کرتے ہیں، زکو ان لوگوں کو دیں جو اس وقت شدید مشکلات کا شکار ہیں۔اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی پی ایل کی طرح ہمارا پی ایس ایل بھی روک دینا چاہیے۔

شعیب اختر نے کہا کہ میری پر زور اپیل ہے کہ لاک ڈاون لگایا جائے، میں چاہتا ہوں ملک بھر میں فوج آئے، ایس او پیز پر عمل کیا جائے۔ یہ عوام کے لیے بہت اچھا ہے، لوگوں کی مدد کریں، انسانی جانوں کی مدد کریں، اس وقت ہندو، عیسائی، مسلمان کا مسئلہ نہیں ہے، یہ پوری انسانیت کا مسئلہ ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.