کھیل

شاہین شاہ آفریدی نے ایک اور سنگِ میل عبور کرلیا

قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم کا ٹیسٹ کرکٹ میں 16 میچز میں 50 وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ برابر کردیا۔

شاہین شاہ آفریدی نے یہ ریکارڈ ہرارے ٹیسٹ کے پہلے روز برابر کیا، زمبابوے کیخلاف ٹیسٹ میچ کے آغاز پر شاہین شاہ کو اپنی 50 وکٹیں مکمل کرنے کیلئے محض دو وکٹیں درکار تھیں۔شاہین شاہ نے پہلی اننگز میں زمبابوے کے 4 اہم کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے یہ اہم سنگِ میل عبور کرلیا۔

قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ جہاں شاہین شاہ آفریدی اور وسیم اکرم نے 16 میچوں میں اپنی 50 ٹیسٹ وکٹیں مکمل کیں وہیں دونوں کی عمریں بھی ایک ہی ہیں، شاہین شاہ آفریدی اور وسیم اکرم نے یہ اہم سنگِ میل محض 21 برس کی عمر میں عبور کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.