کھیل

ہرارے ٹیسٹ‘ فواد عالم کی سنچری‘ پاکستان کی پوزیشن مستحکم‘ زمبابوے مشکلات کا شکار

پاکستان نے زمبابوے کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں دوسرے روز کا کھیل ختم ہونے پر 6 وکٹ پر 374 رنز بنالیے

ہرارے ٹیسٹ میں قومی ٹیم کے بیٹسمین فواد عالم کی سنچری کی بدولت پاکستان کی پوزیشن مستحکم ہو گئی ہے جبکہ پہلے ہی ٹیسٹ میں زمبابوے مشکلات کا شکار ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے زمبابوے کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں دوسرے روز کا کھیل ختم ہونے پر 6 وکٹ پر 374 رنز بنالیے اور اسے 198 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔ فواد عالم 108 اور حسن علی 21 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ عمران بٹ 91 اور عابدعلی 60 رنز بناکر آٹ ہوئے، محمد رضوان 45 اور اظہرعلی نے 36 رنز بنائے، کپتان بابراعظم اور فہیم اشرف صفر پر آٹ ہوئے۔ فواد عالم کی ٹیسٹ کیریئر کی یہ چوتھی سنچری ہے۔ زمبابوے کے ڈونلڈ ٹریپانون نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ خیال رہے کہ زمبابوے کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 176 رنز بناکر آٹ ہوگئی تھی۔ کھیل کے دوسرے روز پاکستان نے اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو گرین کیپس نے بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے 103 رنز بنا رکھے تھے۔ شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4، 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔ عابد علی اپنے پہلے روز کے اسکور میں صرف 4 رنز کا ہی اضافہ کر سکے اور 60 رنز بنا کر آٹ ہو گئے جبکہ عمران بٹ نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی پہلی نصف سنچری اسکور کی۔ اظہر علی 36 رنز بنا کر آٹ ہوئے جبکہ کپتان بابر اعظم پہلی ہی گیند پر اپنا کھاتا کھولے بغیر آٹ ہو گئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.