کھیل

ہرارے ٹیسٹ;پاکستان 426 پر آؤٹ ، 250 رنز کی برتری حاصل

ہرارے میں پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم پہلی اننگز میں 250 رنز کی برتری کے ساتھ 426 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین فواد عالم 140رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ مہمان ٹیم نے تیسرے روز کے کھیل کا آغاز 6 وکٹ پر 374 رنزپر کیا۔ پاکستان  کی ساتویں وکٹ 395 رنز پر گر گئی، حسن علی 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔پاکستان کی آٹھویں وکٹ 395 رنز پر گری جب کہ نعمان علی بغیر کوئی رن بنائے آوٹ ہوئے۔اس سے قبل  ہوم ٹیم پہلی اننگز میں 176 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔ پاکستانی بولرز نے کمزور حریف زمبابوے کے بیٹسمینوں کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہ دیا۔

پاکستانی فاسٹ بولرز شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی نے زمبابوین بیٹنگ لائن کو مشکلات سے دوچار کیے رکھا۔دونوں اسٹار بولرز نے 4، 4 وکٹیں بھی حاصل کیں جبکہ ایک وکٹ نعمان علی کے حصے میں آئی۔زمبابوے کی جانب سے روئے کائیا 48، ڈونلڈ ٹریپانو 28 اور ملٹن شومبا 27 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.