کھیل

بولنگ کوچ بھی بولرحسن علی کےعشق میں گرفتار

قومی ٹیم کےبولنگ کوچ وقاریونس فاسٹ بولرحسن علی کےہمت نہ ہارنےوالےرویےسےمتاثرہوگئےہیں

بولنگ کوچ بھی بولرحسن علی کےعشق میں گرفتار،قومی ٹیم کےبولنگ کوچ وقاریونس فاسٹ بولرحسن علی کےہمت نہ ہارنےوالےرویےسےمتاثرہوگئےہیں اوران کا کہنا ہے کہ حسن علی نے جس طرح کم بیک کیا ہےاس کی جتنی تعریف کی جائےکم ہے۔ حسن علی لگ بھگ 2 برس فٹنس مسائل سےجنگ لڑتےرہےاوراس دوران انہیں پسلیوں میں فریکچربھی ہوا،قومی ٹیم سےڈراپ ہوئے،سینٹرل کنٹریکٹ بھی نہ ملا، پہلی مرتبہ ڈومیسٹک کرکٹ میں کم بیک کی کوشش کی، کامیاب نہ ہوئےاورپھر نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹرمیں ری ہیب کیا،پھرگزشتہ برس قائد اعظم ٹرافی کےوسط میں ایسا شاندارکم بیک کیا کہ دنیا نےدیکھا، جنوبی افریقا کےخلاف ہوم سیریزاوراب زمبابوے کےخلاف پہلےٹیسٹ میں پرفارمنس سب کےسامنے ہے۔ وقاریونس نےبتایا کہ حسن علی میچ ونراورحیران کردینےوالا کرکٹرہے،بولنگ ہو،بیٹنگ یا فیلڈنگ، 100 فیصد جان مارنےکےلیےتیاررہتا ہے۔

حسن علی نے زمبابوے کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں 50 وکٹیں مکمل کیں اور 9 وکٹیں لے کر مین آف دی میچ قرار پائے۔ بولنگ کوچ نے کہا کہ حسن علی نے جس طرح کم بیک کیا ہے اس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے، حسن علی کا شاندار کم بیک کرنا ان کے ہمت نہ ہارنے والے رویے کا نتیجہ ہے۔ وقار یونس نے کہا کہ حسن علی ذہنی طور پر  بہت مضبوط ہے، وہ ایک شاندار کریکٹر ہے، میں ہمیشہ حسن علی کے ساتھ اپنی مثال دیتا ہوں، مجھے بھی کیرئیر میں کمر کی تکلیف رہی، لوگوں نے مجھے بہت مایوس کر دیا تھا، حسن علی کی طرح مجھے بھی لوگوں نے کہا کہ میرا کیرئیر آگے نہیں بڑھے گا لیکن رویہ اگر ہمت نہ ہارنے والا ہو تو آگے بڑھنےسےکوئی نہیں روک سکتا اور کامیابی ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حسن علی کو جب بھی بال دو مایوس نہیں کرتا، اس نے مجھے بہت متاثر کیا ہے۔ وقار  یونس آسٹریلیا میں اہلیہ کی سرجری کی وجہ سے زمبابوے کے خلاف سیریز کے لیے دستیاب نہیں تھے، وہ ان دنوں سڈنی میں اپنے گھر جانے سے قبل 14 روز کا سخت قرنطینہ مکمل کر  رہے ہیں جس کے ابھی 7 روز باقی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.