کھیل

پاکستانی باکسرنےانگلش حریف کوناک آؤٹ کردیا

ککس باکسنگ فائٹ میں عزت خان کاکڑنےصرف 2 منٹ میں انگلش حریف کرس ساروکوناک آؤٹ کیا

پاکستانی باکسرعزت خان کاکڑنےبی کےایف سی فائٹ میں اپنےانگلش حریف کوناک آؤٹ کردیا۔ برمنگھم الباما میں ہونےوالی ککس باکسنگ فائٹ میں عزت خان کاکڑنےصرف 2 منٹ میں انگلش حریف کرس ساروکوناک آؤٹ کیا۔ بلوچستان کےضلع قلعہ عبداللّٰہ کی تحصیل گلستان کلی عبدالرحمن زئی سےتعلق رکھنےوالےعزت خان کاکڑنےفائٹ کےبعد بتایا کہ ان کےریکارڈ میں 3 ہفتوں میں 3 فائیٹس جیتنےکا اعزازبھی شامل ہے۔ انھوں نےکہا کہ اس مقام پرپہنچنےکےلیےانھوں نےایک طویل جدوجہد کا سامنا کیا اورمشکل حالات کوبھی شکست دی۔

کوئٹہ سےتعلق رکھنےوالےصمد اچکزئی نےبتایا کہ عزت کاکڑ پہلےپاکستانی ہیں جنہوں نےبی کےایف سی یعنی بغیرگلوزاورگئیرزفائیٹ میں شمولیت کی اورجیتے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کا اگلا ٹارگٹ اسرائیلی فائیٹرہےاوروہ اس سےفائیٹ کےلیےبےتاب ہیں۔ عزت اللّٰہ کوئٹہ میں اپنے کوچ حاجی رحمت اللّٰہ کےزیرِنگرانی فائیٹراسپورٹس اکیڈمی میں تربیت حاصل کرتےرہےہیں اوراپنےکوچ کواس کامیابی کا اہم حصہ قرار دیتےہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.