کھیل

فواد عالم کو کونسا بڑا انعام ملےگا،کون دے گا؟

کرکٹ بورڈ نئےسینٹرل کنٹریکٹ کےلیےکارکردگی اورفٹنس کی بنیاد پرفیصلےکرے گا

فواد عالم کو کونسا بڑا انعام ملےگا،کون دے گا؟ پاکستان کرکٹ بورڈ نئےسینٹرل کنٹریکٹ کےلیےکارکردگی اورفٹنس کی بنیاد پرفیصلےکرے گا، واپسی کےبعد ٹیسٹ میچزمیں مسلسل عمدہ پرفارم کرنےوالے فواد عالم کو’’سی‘‘ سے’’بی‘‘ کیٹیگری میں ترقی ملنےکا روشن امکان ہے۔ فواد کی طرح صرف ٹیسٹ فارمیٹ کھیلنےوالےاظہرعلی کی ’’اے‘‘ سے ’’بی‘‘ کیٹیگری میں تنزلی ہوسکتی ہے، بابراعظم، شاہین شاہ آفریدی اورمحمد رضوان کی ٹاپ کیٹیگری میں جگہ پکی ہے۔

گزشتہ سیزن میں انکار کرنے والے تجربہ کار محمد حفیظ کو بھی کنٹریکٹ پیش کیا جائے گا، کارکردگی نہ دکھانے والے بعض بڑے ناموں کو تنزلی یا فہرست سے اخراج کا صدمہ برداشت کرنا پڑسکتا ہے، چند نوجوان پرفارمرز کو ترقی ملنا ممکن ہے۔ حسن علی،فہیم اشرف،عثمان قادر ، زاہد محمود،عمران بٹ اور محمد نواز کنٹریکٹ کی فہرست میں آسانی سے جگہ بناسکتے ہیں، عثمان شنواری،افتخار احمد، اسد شفیق اور حارث سہیل باہر ہوجائیں گے۔

یاد رہے کہ کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کی مدت 30 جون کو ختم ہورہی ہے۔ دورئہ زمبابوے کے بعد ٹیم انتظامیہ اور چیف سلیکٹر نئے معاہدوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کریں گے۔ رواں سال کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ کی ’’اے‘‘ کیٹیگری میں اظہر علی، بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔ ’’بی‘‘ میںعابد علی،اسدشفیق،حارث سہیل، محمد عباس، سرفراز احمد، شاداب خان، شان مسعود اور یاسر شاہ، ’’سی‘‘ میں فخر زمان،فواد عالم، افتخار احمد، عماد وسیم، امام الحق، نسیم شاہ اور عثمان شنواری کو رکھا گیا تھا، حیدرعلی،حارث رؤف اور محمد حسنین کو ایمرجنگ کیٹیگری جگہ ملی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.