کھیل

تھریسا پریرا کا انٹرنیشنل کرکٹ سےریٹائرمنٹ کا اعلان

سری لنکن کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر نےانٹرنیشنل کرکٹ سےریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

سری لنکن کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈرتھریسا پریرا نےانٹرنیشنل کرکٹ سےریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا کےبہترین آل راؤنڈرزمیں سےایک تھریسا پریرا نےجمعرات کوشیڈول اجلاس سےقبل سری لنکا کےسلیکٹرزکوانٹرنیشنل کرکٹ سےریٹائرمنٹ کےاپنےفیصلےسےآگاہ کیا۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق تھریسا پریرا سری لنکن کرکٹ ٹیم کےاُن کھلاڑیوں میں سےہیں جویہ چاہتےتھےکہ آئندہ سیریزکےلیےسری لنکا کےنوجوان کرکٹرزکوکھیلنےکا موقع دیا جائے۔ دوسری جانب سری لنکا انگلینڈ اوربنگلہ دیش کےخلاف ون ڈے سیریزکھیلنےکےلیےتیار ہے۔ واضح رہےکہ تھریسا پریرا نےاپنےکیرئیرمیں 166 ون ڈے، 84 ٹی ٹونٹی اور 6 ٹیسٹ میں سری لنکا کی نمائندگی کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.