کھیل

آئی پی ایل کا آج ہونے والا میچ ملتوی

رپورٹس کے مطابق کلکتہ نائٹ رائیڈرز کے کچھ کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے

انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) میں آج رات ہونے والا رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) اور کلکلتہ نائٹ رائیڈرز(کے کے آر) کے مابین ہونے والا میچ کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث ملتوی کردیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کلکتہ نائٹ رائیڈرز کے کچھ کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے باعث میچ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

لیگ کے ملتوی ہونے کے حوالے سے فی الوقت انڈین کرکٹ بورڈ کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ واضح رہے کہ کورونا نے جہاں دنیا کے دیگر شعبہ ہائے زندگی کو متاثر کر رکھا ہے وہیں دنیا کی بیشتر لیگز بھی متاثر ہوئی ہیں۔ پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کو بھی کورونا کے باعث ملتوی کردیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.