کھیل

عمرگُل نےقومی ٹیم کےبیٹنگ کوچ کوماضی یاد دلا دیا

سابق فاسٹ بولر نے یونس خان کےہمراہ سُنہری یاد سوشل میڈیا پرشیئرکردی

قومی کرکٹ ٹیم کےسابق فاسٹ بولرعمرگل نےبیٹنگ کوچ یونس خان کےہمراہ سُنہری یاد سوشل میڈیا پرشیئرکردی۔ سوشل میڈیا پرزیادہ متحرک رہنےوالےسابق فاسٹ بولرعُمرگل نےاپنےتصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پرماضی کی یادگارتصویرشیئرکی ہے۔ انسٹاگرام پرشیئرکی گئی تصویرمیں عُمرگل کےہمراہ قومی کرکٹ ٹیم کےبیٹنگ کوچ یونس خان بھی موجود ہیں۔ تصویرمیں دیکھا جاسکتا ہےکہ یونس خان کُرسی پربیٹھےہیں اوراُن کےپاس کچھ فٹبالزہیں جبکہ عُمرگل ایک فٹبال یونس خان کےسرپررکھ کرکھڑے ہیں۔ عُمرگل نےتصویرکےکیپشن میں لکھا کہ ’یونس بھائی اورمیری کچھ سُنہری یادیں۔‘

 عُمرگل نےگزشتہ سال ہرقسم کی کرکٹ سےریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا۔ انہوں نے 47 ٹیسٹ، 130 ون ڈے اور 60 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کررکھی ہے۔ 36 سال کی عمرمیں کرکٹ کوالوداع کہنےوالےعمرگل نےقومی ٹی ٹوئنٹی میں آخری باربلوچستان کی نمائندگی کی۔ عمرگل کومیچ کےاختتام پربلوچستان اورپنجاب کی ٹیم کےکھلاڑیوں نےگارڈ آف آنربھی پیش کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.