کھیل

مجھے قربانی کا بکرا بنا کر استعفیٰ لیا گیا;پی سی بی کے سابق میڈیکل ڈائریکٹر کا الزام

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق ڈائریکٹر میڈیکل ڈاکٹر سہیل سلیم اپنی برطرفی پر پھٹ پڑے۔

ایک بیان میں سہیل سلیم نے کہا کہ پی ایس ایل 6 میں بدانتظامی کا الزام لگا کر مجھے قربانی کا بکرا بنا کر استعفیٰ لیا گیا۔

 ڈاکٹر سہیل کا کہنا تھا کہ  میں نے 365 دن اپنی راتیں کالی کرکے پی سی بی کے لیے کام کیا اور مجھے اس کا یہ صلہ دیا گیا،  مجھے نکال کر کچھ لوگوں کو بچایا گیا، اب بھی میرے پاس کچھ کہانیاں ہیں مگر ملکی مفاد میں وہ بتانا نہیں چاہتا۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ ہی پی سی بی کی جانب سے پی سی بی کے شعبہ میڈیکل اینڈ اسپورٹس سائنسز ڈاکٹر سہیل سلیم کا استعفیٰ منظور کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.