کھیل

نیوزی لینڈ کےکرکٹربھارت سےاپنےوطن کیوں نا جا سکے؟

چارٹرڈ فلائٹ پرگھرروانگی سےقبل ٹم سیفرٹ کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آگیا۔ کیوی کرکٹرکوکورونا کی معمولی علامات ہیں

نیوزی لینڈ کےکرکٹربھارت سےاپنےوطن کیوں نا جا سکے؟،رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ کی جانب سےجاری بیان میں بتایا گیا ہےکہ ٹم سیفرٹ آئی پی ایل میں شرکت کےلیےبھارت میں موجود تھےتاہم چارٹرڈ فلائٹ پرگھرروانگی سےقبل ٹم سیفرٹ کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آگیا۔ کیوی کرکٹرکوکورونا کی معمولی علامات ہیں اورانہیں علاج کےلیےچنئی کےاسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب انگلینڈ کےخلاف سیریزکےلیےمنتخب کیوی ٹیسٹ کرکٹرزنےبھی بھارت چھوڑ دیا ہے،ٹیسٹ سیریزکےلیےمنتخب کھلاڑی نئی دہلی سےمالدیپ پہنچ گئےہیں۔ نیوزی لینڈ کرکٹ کےمطابق آئی پی ایل میں شامل نیوزی لینڈ کےٹیسٹ پلیئرز کچھ روزمالدیپ میں قیام کریں گے،کھلاڑیوں کی انگلینڈ میں 11 مئی کی شیڈولڈ انٹری موخرہوسکتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.