کھیل

دوسرا ٹیسٹ،پاکستان نے پہلی اننگ ڈیکلیئرکردی

عابد علی نےکھیل کے دوسرے روزبھی اپنی شانداربیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھتےہوئے 393 گیندوں پرڈبل سنچری اسکورکی

دوسرا ٹیسٹ،پاکستان نے پہلی اننگ ڈیکلیئرکردی،ہرارے میں پاکستان اورزمبابوے کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریزکے دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان نے پہلی اننگزمیں عابد علی کی ڈبل سنچری اوراظہرعلی کی سنچری کےبعد دوسرے روزاپنی اننگز 510 رنزپرڈیکلیئرکرردی۔ قومی ٹیم کی جانب سے اظہرعلی اورعابد علی نے پہلے دن شاندارکھیل پیش کرتے ہوئے سنچریاں مکمل کیں تاہم اظہرعلی پہلے دن کے اختتام پر 126 رنز بناکرآؤٹ ہوگئے۔ کپتان بابراعظم 2 اورفواد عالم 5 رنزبناسکے۔

اوپننگ بلے بازعابد علی نےکھیل کے دوسرے روزبھی اپنی شانداربیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھتےہوئے 393 گیندوں پرڈبل سنچری اسکورکی جس میں انہوں نے 27 چوکے لگائے۔ وہ 215 رنزپرناٹ آؤٹ رہے جب کہ نعمان علی نے اپنی پہلی نصف سنچری بنائی اوربدقسمتی سے صرف 3 رنزکی کمی سے سنچری نہ بناسکے وہ 97 رنزپرآؤٹ ہوئے۔

اوپنرعابد علی نےکریئرکی پہلی ڈبل سنچری اسکورکی وہ ہرارے میں ڈبل سنچری بنانےوالےدوسرے پاکستانی بلےبازبن گئے۔ اس سے قبل سابق کپتان اورموجودہ بیٹنگ کوچ یونس خان نے 2013 میں ڈبل سنچری اسکورکی تھی۔ واضح رہےکہ 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریزمیں قومی ٹیم کو 0-1 کی برتری حاصل ہے،پاکستان نےپہلےٹیسٹ میں زمبابوے کوایک اننگز 116 رنزسے شکست دی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.