کھیل

پاکستان کا دورہ ویسٹ انڈیز کا شیڈول طےپا گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)کےمطابق دورہ 21 جولائی سے شروع ہوکر 24 اگست کو ختم ہوگا

پاکستان کا دورہ ویسٹ انڈیز کا شیڈول طےپا گیا ہے،پاکستانی ٹیم دورے کےدوران پانچ ٹی 20 اوردوٹیسٹ میچزکھیلے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)کے مطابق دورہ 21 جولائی سے شروع ہوکر 24 اگست کو ختم ہوگا۔ ٹی 20 ورلڈکپ کے پیش نظر تین ٹیسٹ میچز کو کم کرکے دو کردیا گیا ہے اور ٹی 20 میچز کی تعداد بڑھا کر پانچ کی گئی ہے۔پانچوں ٹی 20 میچز گیانا اور بارباڈوس میں کھیلیں جائیں گے جبکہ ٹیسٹ میچز جمیکا میں کھیلے جائیں گے۔دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ 27 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.