کھیل

شاداب خان کا سابق کپتان سرفراز احمد کو حیران کن مشورہ

شاداب خان نےسرفرازاحمد کو سالگرہ کی مبارکباد دیتےہوئےانہیں باڈی بلڈنگ کرنےکا مشورہ دے دیا

شاداب خان کا سابق کپتان سرفراز احمد کو حیران کن مشورہ،قومی کرکٹ ٹیم کےبولرشاداب خان نےسابق کپتان سرفرازاحمد کو سالگرہ کی مبارکباد دیتےہوئےانہیں باڈی بلڈنگ کرنےاورسِکس پیک بنانے کا مشورہ دے دیا۔ شاداب خان نےسرفرازاحمد کےساتھ اپنی ایک یادگارتصویرشیئرکرتےہوئےکرکٹ میں ان کی تمام تررہنمائی کا شکریہ ادا کیا۔ شاداب نےیہ بھی دعا دی کہ بس اب آپ کےجلدی سےسِکس پیک بھی نکل آئیں۔ انہوں نےلکھا کہ سرفرازبھائی آپ میری لیےبھائیوں جیسے ہیں۔ واضح رہے کہ  22 مئی 1987 کو کراچی میں پیدا ہونے والے پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین اور سابق کپتان سرفراز احمد 34 برس کے ہوگئے۔

سوشل میڈیا پر سرفراز احمد کو سالگرہ کے موقع پر مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ سرفراز احمد کی قیادت میں سال 2006 میں پاکستان نے بھارت کو ہرا کر انڈر19 کرکٹ ورلڈ کپ اور 2017 میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل جیتا تھا۔اس کے علاوہ انہی کی قیادت میں گرین شرٹس نے لگاتار 11 ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی جیتیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستان سپر لیگ 2019 کا ایونٹ جیتا تھا۔ سرفراز احمد نے پاکستان کے لئے انٹرنیشنل ٹیسٹ ڈیبیو2010 ، ون ڈے ڈیبیو2007 اور ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو2010 میں کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.