کھیل

انضمام الحق کو پشاورزلمی میں اہم ذمہ داری مل گئی

پشاورزلمی نےہاشم آملا کی جگہ سابق قومی کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان انضمام الحق کومینٹور اوربیٹنگ کنسلٹنٹ مقررکیا ہے

پاکستان سپرلیگ کےسیزن 6  کےبقیہ میچزکیلئےپشاورزلمی نےہاشم آملا کی جگہ سابق قومی کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان انضمام الحق کومینٹور اوربیٹنگ کنسلٹنٹ مقررکیا ہے۔ پشاورزلمی کےچیئرمین جاوید آفریدی نےاپنےٹوئٹ میں انضمام الحق کوزلمی فیملی کا حصہ بننےپرمبارکباد دی اوران کا خیرمقدم کیا۔ جاوید آفریدی نےاپنےٹوئٹ میں بتایا کہ لیجنڈ انضمام الحق نےپشاورزلمی کوجوائن کرلیا ہے۔ انہوں نےانضمام الحق کا اپنی ٹیم میں ویلکم بھی کیا۔

پشاورزلمی کی ٹیم میں وہاب ریاض (کپتان) ،ابراراحمد ،عماد بٹ ،بسم ﷲ خان ،ڈیوڈ ملر،فابئین ایلن ،فیڈل ایڈورڈز ،حیدرعلی ،امام الحق ، کامران اکمل ،محمد عامرخان ،محمد عرفان سینئر ،محمد عمران ،محمد عمران رندھاوا ،روومن پاؤل ،وقارسلام خیل ،شیرفین ردر فورڈ ، شعیب ملک اورعمید آصف شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.