کھیل

پی ایس ایل، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بڑا دھچکا لگ گیا، نسیم شاہ ٹورنامنٹ سے آؤٹ

پرانی رپورٹ جمع کروانے پر ہوٹل کی علیحدہ منزل پر آئسولیشن میں رکھا گیا جس کے بعد پی ایس ایل کی سفارشات پر انہیں ریلیز کرنیکا فیصلہ کیا گیا

پی ایس ایل، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بڑا دھچکا لگ گیا، نسیم شاہ ٹورنامنٹ سے آؤٹ‘ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر نسیم شاہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)سے باہر ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل 6کے بقیہ میچز کیلئے بنائے گئے کوویڈ 19 پروٹوکولز کے تحت کراچی اور لاہور سے چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے ابوظہبی روانہ ہونے والے تمام مسافروں کو 24 مئی کو لاہور اور کراچی کے ٹیم ہوٹلز میں داخل ہوتے وقت زیادہ سے زیادہ 48 گھنٹے قبل کیے گئے اپنی کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ جمع کروانا تھی تاہم نسیم شاہ نے اس موقع پر اپنے 18 مئی کو کیے گئے کوویڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹ جمع کروائی۔

بورڈ نے بتایا کہ پرانی رپورٹ جمع کروانے پر نسیم شاہ کو ہوٹل کی علیحدہ منزل پر آئسولیشن میں رکھا گیا جس کے بعد تین رکنی انڈیپنڈنٹ میڈیکل ایڈوائزری پینل برائے پی ایس ایل کی سفارشات پر انہیں ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ بورڈ کے فیصلے کے بعد نسیم شاہ 26 مئی کو ابوظہبی روانہ نہیں ہو سکیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.