کھیل

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کےانورعلی بھی کورونا کا شکار

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے تمام کھلاڑیوں کے کوویڈ ٹیسٹ کئے گئے تھے۔ جس میں آل راؤنڈر انور علی کورونا کے مریض نکل آئے

پی ایس ایل 6 کی مشکلات کم نہیں ہو پا رہیں کہ لیگ کو ایک اور دھچکہ لگ گیا، گزشتہ روز کراچی کے معروف ہوٹل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے تمام کھلاڑیوں کے کوویڈ ٹیسٹ کئے گئے تھے۔ جس میں آل راؤنڈر انور علی کورونا کے مریض نکل آئے ہیں، گزشتہ روز ہونے والے ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آنے پر ہوٹل میں کھلبلی مچ گئی، جس کے بعد اب انور علی ٹیم کے ہمراہ ابوظہبی کے لیے سفر نہیں کرسکیں گے، کورونا کے شکار انور علی کو ہوٹل میں علیحدہ منزل پر قرنطینہ میں بھیج دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پی سی بی نے گزشتہ روزکوئٹہ گلیڈی ایٹر ہی کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ کو کورونا کی پرانی ٹیسٹ رپورٹ جمع کروانے پر لیگ سے باہر کرکے گھر بھیج دیا تھا جبکہ ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے ممتاز آل راؤنڈر شاہد آفریدی کمر کی تکلیف کے سبب پی ایس ایل 6 سے دستبردار ہوگئے ہیں۔ دوسری جانب جنوبی افریقی کرکٹرز اور بھارت سے تعلق رکھنے والے نشریاتی عملے کے ارکان ہنوز متحدہ عرب امارات کے ویزوں کے اجراء کے منتظر ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.