کھیل

سرفراز سےمیری کوئی رقابت نہیں،رضوان نے دل کی بات کہہ دی

محمد رضوان نے کہا کہ سرفراز احمد کے ساتھ میری کوئی رقابت نہیں ہے، ان کے ساتھ بھائیوں جیسا تعلق ہے

محمد رضوان نے کہا کہ سرفراز احمد کے ساتھ میری کوئی رقابت نہیں ہے، ان کے ساتھ بھائیوں جیسا تعلق ہے، میرے لیے عابد علی، بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی، اظہر علی اور حسن علی سمیت تمام پلیئرز اہمیت کے حامل ہیں، حال ہی میں سرفراز احمد کی موجودگی میں بطور فیلڈر بھی کھیلا ہوں، یہ کسی کلب نہیں پاکستان کی ٹیم ہے کرکٹ ایک طرف ہمارا رشتہ ایک امتی کا بھی ہے، اس حیثیت سے ایک دوسرے کی عزت کرنا ہمارا فرض بنتا ہے۔

ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کہاکہ کراچی میں منعقدہ میچز کی کارکردگی ماضی کا حصہ بن چکی ہے، وہاں ہونے والی شکستوں اور فتوحات سے قطع نظر ابوظبی میں نئے عزم اور حوصلے کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

5میچز میں 4 شکستوں کے سوال پر انھوں نے کہا کہ بیٹنگ یا بولنگ کسی ایک کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جا سکتا، بطور ٹیم غلطیاں ہوئی ہیں،ہم نے فارغ وقت میں ان پر غور کیا، میری ساتھی کھلاڑیوں سے بھی بات ہوئی، کوشش کریں گے کہ ابوظبی میں یہ غلطیاں نہ دہراتے ہوئے جیت کی راہ پر گامزن ہوں، ٹیم کو بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ تینوں شعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.